یمن: تشدد کے واقعات میں 8 ہزار 300 سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں

یمن میں 19 مارچ 2015 سے 15 اگست 2017 تک کے عرصے میں تشدد کے واقعات میں 8 ہزار 380 افراد ہلاک  اور 47 ہزار 741 افراد زخمی ہو چکے ہیں

793567
یمن: تشدد کے واقعات میں 8 ہزار 300 سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں

یمن میں مارچ 2015 میں شروع ہونے والے تشدد کے واقعات میں 8 ہزار 300 سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کی شائع کردہ رپورٹ کے مطابق یمن میں 19 مارچ 2015 سے 15 اگست 2017 تک کے عرصے میں تشدد کے واقعات میں 8 ہزار 380 افراد ہلاک  اور 47 ہزار 741 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ اعداد و شمار صحت کے اداروں  سے موصول سرکاری اعداد و شمار   ہیں لہٰذا ہلاکتوں اور زخمیوں کی حقیقی  تعداد اس سے زیادہ ہو سکتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ ہلاکتیں جھڑپوں کے آغاز کے پہلے سال میں ہوئی ہیں۔

واضح رہے کہ یمن میں ایک طویل عرصے سے سیاسی عدم استحکام  کا دور دورہ ہے ، حوثیوں اور معزول صدر علی عبداللہ صالح کے حامی ستمبر 2014 سے لے کر اب تک دارالحکومت صنعاء میں کنٹرول کو ہاتھ میں لئے ہوئے ہیں۔

تاہم سعودی عرب کی زیر قیادت کولیشن فورسز  مارچ 2015 سے لے کر اب تک حوثیوں کے مقابل یمن حکومت کے ساتھ تعاون کی حالت میں ملک کے مختلف علاقوں میں فضائی حملے کر رہی ہیں۔



متعللقہ خبریں