قطر کی سیاحت کے فروغ کے لیے 80 ممالک کے باشندوں کو ویزے کے بغیرداخل ہونے کی اجازت

قطر کے اس بیان کو ہمسایہ عرب ریاستوں کی جانب سے گزشتہ دو مہینوں سے جاری بائیکاٹ کے تناظر میں دیکھا جا رہا ہے۔ ویزہ فری داخلے میں درجنوں یورپی ملکوں کے ساتھ لبنان، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ، بھارت اور امریکہ بھی شامل ہیں

788756
قطر کی سیاحت کے فروغ کے لیے 80 ممالک  کے باشندوں کو ویزے کے بغیرداخل ہونے کی اجازت

قطر نے سیاحت کے فروغ کے لیے 80 ملکوں کے شہریوں کو ویزے کے بغیر اپنے ملک میں داخلے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

قطر کے اس بیان کو ہمسایہ عرب ریاستوں کی جانب سے گزشتہ دو مہینوں سے جاری بائیکاٹ کے تناظر میں دیکھا جا رہا ہے۔

ویزہ فری داخلے میں درجنوں یورپی ملکوں کے ساتھ لبنان، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ، بھارت اور امریکہ بھی شامل ہیں۔

ان ملکوں کے شہریوں کو تیل سے مالا مال ملک قطر میں داخل ہونے وقت صرف قانونی پاسپورٹ دکھانا ہوگا۔

قطر سن 2022 میں فٹ بال کے عالمی مقابلوں کی میزبانی بھی کر رہا ہے۔

فہرست میں شامل ممالک میں سے 33 ملکوں کے شہری قطر میں 180 روز کے لیے قیام کر سکیں گے جب کہ باقی ملکوں کے شہریوں کی 30 سے 47 دن تک رکنے کی اجازت دی جائے گی ۔

 



متعللقہ خبریں