ایران: فوجی نے اپنے ہی4 ساتھیوں کو ہلاک اور8 کو زخمی کر دیا

ایرانی دارالحکومت تہران کے جنوب میں ملکی فوج کے ایک سپاہی نے فائرنگ کر کے اپنے چار ساتھیوں کو ہلاک اور 8کو زخمی کر دیا

784762
ایران: فوجی نے اپنے ہی4 ساتھیوں کو ہلاک اور8 کو زخمی کر دیا

ایرانی دارالحکومت تہران کے جنوب میں ملکی فوج کے ایک سپاہی نے فائرنگ کر کے اپنے چار ساتھیوں کو ہلاک اور 8کو زخمی کر دیا۔

 ایرانی فوج کے مطابق یہ  واقعہ گزشتہ صبح تہران سے دس کلومیٹر دور ایک قصبے میں بنائی گئی ایک ملٹری فائرنگ رینج میں پیش آیا۔

 ایرانی حکام نے اس واقعے کی وجوہات کے بارے میں کہا کہ یا تو حملہ آور کو نفسیاتی مسائل کا سامنا تھا یا پھر شاید اس کی خودکار رائفل اچانک چل گئی تھی۔

 یاد رہے کہ  گزشتہ مہینے بھی ایک ایرانی فوجی نے اپنی بیرک میں اپنے ہی تین ساتھی فوجیوں کو ہلاک اور چھ دیگر کو زخمی کرنے کے بعد کود سوزی کرلی تھی ۔



متعللقہ خبریں