عراق: آپریشن کے لئے تمام تیاریاں مکمل ہیں

تمام فوجی یونٹیں تلعفر آپریشن کے لئے تیار ہیں اور شعیہ ہشدی شابی ملیشیا فورس فعال شکل میں آپریشن میں شرکت  کرے گی۔ عراق کے جنگی طیارے بھی آپریشن کے دائرہ کار میں داعش کے اہداف  پر فضاء سے بمباری کریں گے۔ عراق وزارتِ دفاع

784940
عراق: آپریشن کے لئے تمام تیاریاں مکمل ہیں

عراق کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ ترکمانوں کی اکثریتی آبادی والی تحصیل تلعفر کی دہشت گرد تنظیم داعش سے رہائی کے لئے آپریشن کی تیاریوں کو مکمل کر لیا گیا ہے۔

وزارت کی طرف سے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام فوجی یونٹیں تلعفر آپریشن کے لئے تیار ہیں اور شعیہ ہشدی شابی ملیشیا فورس فعال شکل میں آپریشن میں شرکت  کرے گی۔ عراق کے جنگی طیارے بھی آپریشن کے دائرہ کار میں داعش کے اہداف  پر فضاء سے بمباری کریں گے۔

عراق کے اسمبلی اسپیکر سلیم الجبوری نے بغداد میں امریکہ کے سفیر ڈگلس اے سلیمین کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ملک کے شمال  اور مغرب میں داعش کے زیر قبضہ زمین کی رہائی کے لئے بین الاقوامی کولیشن  کے ساتھ مربوط ہونے کی ضرورت ہے۔

سیلیمن نے بھی اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم دہشت گردی کے خلاف بغداد انتظامیہ کے ساتھ تعاون کو اہمیت دیتے ہیں اور مذکورہ آپریشن اپنی زمینی سالمیت ، سکیورٹی اور استحکام کو یقینی بنانے کے لئے  عراق کا ایک اہم قدم ہے۔

عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے بھی ایک روز قبل دارالحکومت بغداد میں جاری کردہ بیان  میں کہا تھا کہ تلعفر کو داعش سے چھڑانے کے لئے تمام فوجی تیاریاں مکمل ہو گئی ہیں۔

واضح رہے کہ موصل  سے 63 کلو میٹر مغرب میں واقع اور ترکمان اکثریتی آبادی والی تحصیل تلعفر  کو 16 جون 2014 میں دہشت گرد تنظیم داعش نے اپنے قبضے میں لے لیا تھا۔



متعللقہ خبریں