مسجد الاقصی کی بندش، بیت المقدس میں ماحول میدان جنگ بن گیا

اسرائیلی فوج کی طرف سے مسجد اقصیٰ کی بندش کے خلاف ہزاروں فلسطینی سڑکوں پر نکل آئے اور انہوں نے قبلہ اول کے باہر جمع ہو کر اسرائیلی پابندیوں کے خلاف شدید احتجاج جاری رکھا ہے

775126
مسجد الاقصی کی بندش،  بیت المقدس میں ماحول میدان جنگ بن گیا
mescid-i aksa.jpg

اسرائیلی فوج کی طرف سے مسجد اقصیٰ کی بندش کے خلاف ہزاروں فلسطینی سڑکوں پر نکل آئے اور انہوں نے قبلہ اول کے باہر جمع ہو کر اسرائیلی پابندیوں کے خلاف شدید احتجاج جاری رکھا ہے۔

خبر  کے مطابق ، مسجد اقصیٰ کے اطراف میں ہزاروں فلسطینیوں نے صہیونی فوج کی طرف سے عاید کردہ پابندیوں کے خلاف احتجاج کیا تو قابض فوج کی طرف سے نہتے مظاہرین پر وحشیانہ تشدد کیا گیا جس کے نتیجے میں درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔

بتایا گیا ہے کہ صہیونی فوج نے فلسطینی شہریوں کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج کیا، آنسوگیس کی شیلنگ کی، صوتی بموں سے حملے اور دھاتی گولیوں کے ساتھ ساتھ ہوائی فائرنگ بھی کی۔

 دوسری  جانب  فلسطینی شہریوں نے اسرائیلی فوج کے وحشیانہ تشدد کے باوجود مسجد اقصیٰ کے باہر برقی دروازوں  کی تنصیب کے خلاف دھرنا جاری رکھا ہوا ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی فوج کی طرف سے گزشتہ  جمعہ کے روز  مسجد اقصیٰ میں پیش آنے والے ایک خونی واقعے کے بعد قبلہ اول کو نمازیوں کے لیے بند کردیا گیا تھا۔



متعللقہ خبریں