اسرائیلی فوج کا جماعت پر دھاوا مسجد اقصیٰ کے خطیب زخمی

اسرائیلی فوج کا، مسجد اقصیٰ کے شیروں والے دروازے کے علاقے میں، نماز اعشاء کے بعد جماعت پر دھاوا، مسجد اقصیٰ کے خطیب شیخ اکریمہ صابری سمیت کثیر تعداد میں نمازی زخمی

773390
اسرائیلی فوج کا جماعت پر دھاوا مسجد اقصیٰ کے خطیب زخمی

اسرائیلی فوج نے، مسجد اقصیٰ کے شیروں والے دروازے کے علاقے میں، نماز اعشاء کے بعد جماعت پر دھاوا بول دیا جس میں مسجد اقصیٰ کے خطیب شیخ اکریمہ صابری بھی زخمی ہو گئے ہیں۔

مسجد اقصیٰ کے دروازوں پر دھات کی نشاندہی کے لئے برقی ڈیٹیکٹر  آلات نصب کئے جانے پر احتجاج    کے لئے فلسطینیوں نے نماز شیروں والے دروازے کے قریب ادا کی ۔

نماز کے بعد اسرائیلی فوج نے بھاری قوت کے استعمال سے   جماعت کو منتشر کرنے کی کوشش کی جس کے دوران جماعت میں موجود قدس اعلیٰ اسلامی وفد کے سربراہ اور مسجد اقصیٰ کے خطیب شیخ صابری بھی ربڑ کی گولی لگنے سے زخمی ہو گئے ہیں۔

شیخ صابری کو مقبوضہ مشرقی قدس  کے المقاصد ہسپتال میں منتقل کیا گیا ہے تاہم اس وقت تک ان کی صحت کی صورتحال کے بارے میں کسی طرف سے بھی کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

فلسطین ہلال احمر کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق شیروں والے دروازے پر پیش آنے والے واقعے کے نتیجے  میں کثیر تعداد میں افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے بعض کی حالت شدید درجے اور بعض کی درمیانے درجے پر تشویشناک ہے۔

واضح رہے کہ نمازوں کو مسجد اقصیٰ   کے دروازوں پر ادا کرنے والی جماعت کے خلاف اسرائیلی پولیس وقتاً فوقتاً شدید مداخلت کرتی رہتی ہے تاہم یہودی آباد کاروں کو پہلے کی طرح اب بھی پولیس کی بھاری نفری کی ہمراہی میں  مسجد میں داخل کیا جاتا ہے۔



متعللقہ خبریں