یمن، ہیضے سے اموات کا سلسلہ جاری

اعلامیہ کے مطابق  27 اپریل  سے ابتک  تین لاکھ 44 ہزار 751 افراد میں اس مرض کی نشاندہی ہوئی ہے

771963
یمن، ہیضے سے اموات کا سلسلہ جاری

یمن میں  ہیضے کی وبا سے  27 اپریل سے ابتک  ایک ہزار 784 افراد  ہلاک  ہو گئے ہیں۔

صحت کی عالمی تنظیم کی جانب سے  جاری کردہ  تحریری اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ  یمن میں  کل سے ابتک ہیضے  سے مزید 14 افراد  کے ہلاک ہونے کا  تعین ہوا ہے،  جبکہ  ملک بھر کے 21 شہروں میں  ہیضے سے جان بحق ہونے  والوں کی تعداد  2ہزار   کے قریب پہنچ چکی ہے۔

اعلامیہ کے مطابق  27 اپریل  سے ابتک  تین لاکھ 44 ہزار 751 افراد میں اس مرض کی نشاندہی ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ یمن میں دو برسوں سے زائد عرصے سے  جاری جھڑپوں کی بنا پر   ملک کے اندر نقل مکانی کرنے پر مجبور  ہونے والے  تیس لاکھ افراد  صاف  پینے کے صاف پانی  کی عدم دستیابی اور کوڑے کرکٹ کے ڈھیروں کی بنا پر  کسی بھی وقت  اس مرض میں مبتلا  ہونے کے خطرے سے دو چار ہیں۔

 



متعللقہ خبریں