مصر میں دہشت گردی کے حملے میں 10 فوجی ہلاک 24 زخمی

حکام نے بتایا ہے کہ پہلے ایک خود کش بمبار نے بارود سے بھری اپنی گاڑی چوکی سے ٹکرادی جس کے بعد درجنوں نقاب پوش مسلح جنگجووں نے فوجی مرکز پر دھاوا بول دیا اور اندھا دھند فائرنگ کی

766517
مصر میں دہشت گردی کے حملے میں 10 فوجی ہلاک 24 زخمی

مصر  کے جزیرہ نما سینا  دہشت گرد تنظیم  داعش  سے  منسلک گروپوں نے  چیکنگ  پوائنتس پر حملہ کرتے ہوئے  دس فوجیوں کو ہلاک اور 24 کو زخمی کردیا ہے۔

حکام نے بتایا ہے کہ پہلے ایک خود کش بمبار نے بارود سے بھری اپنی گاڑی چوکی سے ٹکرادی جس کے بعد درجنوں نقاب پوش مسلح جنگجووں نے فوجی مرکز پر دھاوا بول دیا اور اندھا دھند فائرنگ کی۔

حملے میں 10 اہلکار ہلاک اور 24 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں مصری فوج کے اسپیشل یونٹ کا ایک اعلیٰ افسر کرنل احمد المنسی بھی شامل ہے۔

تاحال حملے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی ہے۔ لیکن حالیہ برسوں کے دوران مصر کے اس علاقے میں داعش کی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے جس کے حملوں میں مصری سکیورٹی اداروں کے سیکڑوں اہلکاروں مارے جاچکے ہیں۔

گزشتہ چند ماہ کے دوران داعش نے مصر میں آباد قبطی عیسائیوں پر چار بڑے حملے کیے ہیں جن میں بیسیوں افراد مارے گئے۔

ان حملوں کے بعد مصر کے فوجی صدر عبدالفتاح السیسی نے ملک میں ہنگامی حالت نافذ کر رکھی ہے جس کے بعد فوج کو وسیع اختیارات حاصل ہوگئے ہیں۔

مصر فوجیوں نے دہشت گردوں کے خلاف  کاروائی کرتے ہوئَ 40 دہشت گردوں کو  ہلاک کردیا ہے۔



متعللقہ خبریں