قطری وزیر خارجہ الثانی مطالبات کا جواب دینے کے لیے کویت پہنچ گئے

قطر کے وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمنٰ الثانی  چار ممالک کی طرف سے ان کے ملک  کو پیش کردہ  13 شقوں پر مبنی مطالبات کا جواب دینے کی غرض سے کویت پہنچ گئے ہیں ۔

763536

توقع ہے کہ  وہ امیر کویت صبا حال احمد ال جابر الصباح کو اپنا فیصلہ پیش کریں گے ۔ سعودی عرب ،بحرین، متحدہ عرب امارات ،مصر اور یمن نے 5 جون کو قطر کیساتھ سفارتی تعلقات کو منقطع کرنے کا اعلان کیا  تھا ۔ سعودی عرب ،بحرین اور متحدہ عرب امارت نے اس ملک کے لیے اپنی فضائی حدود کو بند کر دیا تھا   اور قطری سفارتکاروں کو 48 گھنٹوں کے اندر اندر ملک ترک کرنے کے احکامات دئیے تھے ۔

 ان ممالک نے قطر کے ساتھ اپنے تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے قطر کو 13 شقوں پر مبنی مطالبات کی ایک فہرست پیش کی تھی  جن میں قطر میں موجود  ترکی کے فوجی اڈے کو بند کرنا،  ایران  کیساتھ تعلقات کو منقطع کرنا اور الجزیرے ٹیلیویژن کو بند کرنا شامل تھا ۔   قطر کو مطالبات کو پورا کرنے کے لیے  تین جولائی تک جو مہلت دی گئی تھی قطر کی خواہش پر  اس میں مزید 48 گھنٹے  کا اضافہ کیا گیا تھا ۔

متعللقہ خبریں