دمشق میں خود کش کار بم دھماکہ، 18 افراد ہلاک متعدد زخمی

شام کے دارالحکومت دمشق میں خود کش کار بم دھماکے میں 18 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں ۔

763358
دمشق میں خود کش کار بم دھماکہ، 18 افراد ہلاک متعدد زخمی

 

شام کے دارالحکومت دمشق میں خود کش کار بم دھماکے میں 18 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں ۔

اتوار کی صبح سیکیورٹی فورسز نے تین خودکش کار بمباروں کو روکنے کی کوشش کی اور نہ رکنے پر ان کا تعاقب شروع کر دیا۔ ان میں سے دو گاڑیاں دمشق کے مضافاتی علاقوں میں ہی دھماکے سے تباہ ہوگئیں تاہم ایک گاڑی مشرقی تحریر اسکوائر ڈسٹرکٹ تک پہنچنے میں کامیاب ہو گئی۔

سیکیورٹی اہلکاروں نے اس گاڑی کو بھی گھیرے میں لے لیا تھا تاہم اس میں موجود خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں 7 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 18 افراد ہلاک ہو گئے۔ دمشق میں حالیہ  آیام  میں ہونے والا یہ بدترین حملہ ہے تاہم اس کی ذمہ داری کسی تنظیم کی جانب سے قبول نہیں کی گئی۔



متعللقہ خبریں