شام سے فائر کئے گئے 3 میزائل اردن کی حدود میں جا گرے

اردن: شام سے فائر کئے گئے میزائلوں میں سے 2 جابر سرحدی چوکی کی سول ڈیفنس عمارت کے قریب گرے ہیں جبکہ ایک میزائل ملک کے شمال میں جابر الرامسی ہائی وے  کے قریب گرا ہے

762851
شام سے فائر کئے گئے 3 میزائل اردن کی حدود میں جا گرے

شام سے فائر کئے گئے 3 میزائل اردن کی حدود میں جا گرے ہیں۔

اردن کی سرکاری انٹر نیٹ سائٹ سے جاری کردہ بیان کے مطابق شام سے فائر کئے گئے میزائلوں میں سے 2 جابر سرحدی چوکی کی سول ڈیفنس عمارت کے قریب گرے ہیں جبکہ ایک میزائل ملک کے شمال میں جابر الرامسی ہائی وے  کے قریب گرا ہے۔

مذکورہ میزائل شامی ائیر فورس کی طرف سے شامی سرحدوں کے اندر مخالف گروپوں کے خلاف کئے گئے آپریشنوں کے دوران فائر کئے گئے تھے۔

بیان کے مطابق واقعے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔  



متعللقہ خبریں