شام: مشرقی غتّہ میں  کلور گیس والے کیمیائی حملے

شامی انتظامیہ نے  دمشق کے علاقے مشرقی غتّہ میں  کلور گیس والے کیمیائی حملے کئے ہیں: فلک الرحمٰن

762839
شام: مشرقی غتّہ میں  کلور گیس والے کیمیائی حملے

شام کے مخالف گروپوں میں سے فلک الرحمٰن نے دعوی کیا ہے کہ شامی انتظامیہ نے  دمشق کے علاقے مشرقی غتّہ میں  کلور گیس والے کیمیائی حملے کئے ہیں۔

فلک الرحمٰن نے اپنے سوشل میڈیا سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ انتظامیہ نے عین ترما میں 13 دن کے حملوں کے باوجود پیش رفت نہ کر سکنے کی وجہ سے کلور گیس حملہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ کلور گیس سے 30 افراد متاثر ہوئے ہیں جنہیں 12 گھنٹے تک طبّی نگرانی میں رکھا جائے گا۔

واضح رہے کہ اسد انتظامیہ نے 4 اپریل کو ادلیب کے علاقے خان شیخون میں کیمیائی حملہ کیا تھا جس میں 100 شہری ہلاک اور 500 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔



متعللقہ خبریں