ہم ترکی کی ثالثی کی کوششوں اورہماری حمایت کے شکر گزار ہیں، قطر

قطر کا محاصرہ  ایک مملکت کی آزادی کے خلاف ایک سر عام حملے اور بین الاقوامی قوانین کی  خلاف ورزی کا مفہوم رکھتا ہے، الاثانی

762344
ہم ترکی کی ثالثی کی کوششوں اورہماری  حمایت کے شکر گزار ہیں، قطر

قطری وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان الاثانی نے   ان کے ملک کی حمایت پر ترکی کا شکریہ ادا کیا۔

امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں"خلیجی بحران کا حل" کے زیر عنوان منعقدہ ایک پینل میں قطر اور بعض عرب ملکوں کے مابین  بحران  کے حوالے سے اپنے جائزے پیش کرنے والے الا ثانی نے کہا کہ ثالثی کے حوالے سے ترکی   وسیع پیمانے کی کوششیں صرف کر رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ترکی  نے ضرورت کی اشیاء کی ترسیل کے حوالے سے ہمارے ساتھ  مؤثر  تعاون کیا ہے جس پر ہم اس ملک کے مشکور و ممنون ہیں۔

ترکی کے ساتھ اچھے تعلقات سے   خلیج کے دیگر ممالک کے ساتھ تعلقات   غیر اہم نہ  ہونے پر زور دینے والے الاثانی  نے بتایا کہ ترکی نے تمام تر طرفین کو  مذاکرات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

قطر کے حاکمیت کے حق سے پیچھے نہ ہٹنے کا اشارہ دینے والے وزیر کا کہنا تھا  کہ موجودہ بحران کو کسی سیاسی حل سے  ہمکنار کیا جانا چاہیے۔"یہ محاصرہ  ایک مملکت کی آزادی کے خلاف ایک سر عام حملے اور بین الاقوامی قوانین کی  خلاف ورزی کا مفہوم رکھتا ہے۔"

انہوں نے بتایا کہ قطر کے خلاف الزامات بے بنیاد ہیں،  ہماری آزادی و قومی حاکمیت  کی پامالی  نہ کرنے کی شرط پر ہم اپنے تمام تر ہمسایہ ملکوں کے  ساتھ باہمی مشاورت اور مذاکرات سے مسائل کو حل کرنے کے متمنی ہیں۔

الا ثانی نے مزید کہا کہ قطر عالمی برادری کا ایک حصہ ہے، ان کے سامنے پیش کردہ متبادل تنہائی پر مبنی ہے جس کو قبول  نہیں کیا جائیگا۔



متعللقہ خبریں