قدیم موصل کا نصف علاقہ عراقی فورسسز کے قبضے میں

عراق  فوج نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ   مذکورہ علاقے کے  محلے   مشاہدے اور الا بِد کو داعش سے نجات دلا دی گئی ہے

760661
قدیم موصل کا نصف علاقہ عراقی فورسسز کے قبضے میں

عراقی  سیکیورٹی فورسسز   نے موصل   کے مغرب میں واقع  قدیم  موصل کے نصف کو اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے۔

عراقی  مشترکہ آپریشنز ہیڈکوارٹر  کی جانب سے جاری  کردہ تحریری اعلامیہ میں  واضح کیا گیا ہے کہ "موصل میں نبرد ِآزما مخلوط  قوتوں  نے قدیم موصل کے نصف کو اپنی تحویل میں  لے لیا ہے۔"

عراق  فوج نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ   مذکورہ علاقے کے  محلے   مشاہدے اور الا بِد کو داعش سے نجات دلا دی گئی ہے۔

قدیم موصل  میں  داعش نے تنگ  گلیوں اور پرانی عمارتوں میں   اپنے ٹھکانے بنا رکھے ہیں، جس بنا پر  فوجیوں  کو  ان کے خلاف کاروائی کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

 



متعللقہ خبریں