شام:مخالفین کے زیرکنٹرول علاقے میں کار بم دھماکہ10 افراد ہلاک درجنوں زخمی

شام میں مخالفین کے زیر قبضہ صوبے ادلب میں کار بم دھماکے میں دس افراد ہلاک اور کم سے کم تیس زخمی ہوگئے ہیں

759482
شام:مخالفین کے زیرکنٹرول علاقے میں کار بم دھماکہ10 افراد ہلاک درجنوں زخمی

شام میں مخالفین کے زیر قبضہ صوبے ادلب میں کار بم دھماکے میں دس افراد ہلاک اور کم سے کم تیس زخمی ہوگئے ہیں۔

برطانیہ میں قائم شامی رصدگاہ برائے انسانی حقوق نے اتوار کے روز اطلاع دی ہے کہ صوبے ادلب میں ترکی کی سرحد کے نزدیک واقع قصبے الدانہ میں  گزشتہ روز کوایک بازار میں  اس وقت کار بم دھماکا ہوا جب  لوگ عید کی خریداری میں مصروف تھے۔

مرنے والوں میں اٹھارہ سال سے کم عمر کے تین بچے بھی شامل ہیں

۔ قبل ازیں اسی قصبے میں ایک اور بم دھماکے میں دو افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

 یاد رہے کہ صوبہ ادلب کے کم وبیش تمام علاقوں پر باغی گروپوں کا قبضہ ہے اور ان کے درمیان بھی گاہے گاہے جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں ۔

باغیوں نے داعش پر بھی اس علاقے میں حملوں کے الزامات عائد کیے ہیں۔



متعللقہ خبریں