پانچ میلین سے زائد عراقی بچے ہنگامی امداد کے محتاج ہیں، یونیسیف

اقوام متحدہ کے امدادی فنڈ یونیسیف نے اعلان کیا ہے کہ عراق میں 5 میلین سے زائد بچے ہنگامی امداد کے محتاج ہیں ۔

757601
پانچ میلین سے زائد عراقی بچے ہنگامی امداد کے محتاج ہیں، یونیسیف

 

 

اقوام متحدہ کے امدادی فنڈ یونیسیف نے اعلان کیا ہے کہ عراق میں 5 میلین سے زائد بچے ہنگامی امداد کے محتاج ہیں ۔

یونیسف نے حالیہ رپورٹ میں بتایا ہے کہ عراقی بچے   2014 کے بعد سخت  تشدد اور غربت  کا شکار ہیں ۔ ملک میں تشدد کی وجہ سے  ماہ جنوری سے لیکر ابتک 152 اور گزشتہ تین برسوں میں 1075 بچے  لقمہ اجل بن گئے ہیں  جبکہ امسال 255 اور گزشتہ تین برسوں میں 1130 بچے معذور ہوئے ہیں ۔

 " ہم کہاں جائیں " نامی اس رپورٹ میں  یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ عراق میں  2014 سے لیکر ابتک 4640 بچوں کو ان کے والدین سے جد اکر دیا گیا ہے  اور  138 اسکولوں اور 58 ہسپتالوں پر حملے کیے گئے ہیں ۔ تین میلین سے زائد بچے  مسلسل اسکول نہیں جا سکتے ہیں جبکہ 1٫2 میلین بچے بالکل ہی  اسکول نہیں جا سکے ہیں ۔

 یونیسیف کے عراقی نمائندے پیٹر ہاکنس  نے  بتایا ہے کہ عرق میں بچے  خوف و ہراس کا شکار ہیں اور وہ تشدد  کو اپنی آنکھوں سے دیکھ رہے ہیں ۔ انھیں ماضی قریب کی خونخوار جنگ میں  ہلاک کیا گیا ہے یرغمال بنایا گیا ہے اور انھیں زبردستی دوسروں کو ہلاک کرنے پر مجبور کیا گیا ہے ۔



متعللقہ خبریں