یمن: سعودی امداد قافلے پر بم حملہ،غذائی سامان تباہ

یمنی خبر رساں ادارے "سانا " کےمطابق ، انسانی امداد پر مشتمل تین ٹرکوں پر نیہم نامی قصبے کے قریب  اس وقت حملہ کیا گیا جب  یہ ٹرک سامان گودام میں پہنچانے کےلیے رکےہوئے تھے

753740
یمن: سعودی امداد قافلے پر بم حملہ،غذائی سامان تباہ

 سعودی امدادی قافلے پر  یمن  میں   بم حملہ کیا گیا ۔

 یمنی خبر رساں ادارے "سانا " کےمطابق ، انسانی امداد پر مشتمل تین ٹرکوں پر نیہم نامی قصبے کے قریب  اس وقت حملہ کیا گیا جب  یہ ٹرک سامان گودام میں پہنچانے کےلیے رکےہوئے تھے ۔

 بتایا گیا ہے کہ  یہ بم گودام میں نصب تھے  جنہوں نے پھٹتے یہ ٹرکوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا  ۔

 یمن میں  غیر استحکام    سیاسی ماحول کی فضا کافی عرصے سے طاری ہے  جہاں حوثی باغیوں  اور سابق صدر علی عبداللہ صالح  کے حامیوں کے درمیان  اقتدار کی  رسہ کشی  جاری ہے   جس کے نتیجے میں   11251 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

 اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ  ملک میں 18 ملین افراد کو اس وقت غذائی امداد کی فوری ضرورت درپیش ہے   جبکہ ملک میں ہیضے کی وبا سے بھی 1 لاکھ 40 ہزار افراد متاثر ہو چکےہیں۔



متعللقہ خبریں