وزیراعظم نواز شریف کی سعودی فرمانروا شاہ سلمان سے خلیج کی صورتِ حال پر بات چیت

ملاقات میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار،وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور ،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی موجود تھے۔ وزیراعظم خلیجی ممالک کے مابین پیدہ شدہ ہنگامی صورتحال کے تناظر میں دورہ کر رہے ہیں

751348
وزیراعظم نواز شریف کی سعودی فرمانروا شاہ سلمان سے خلیج کی صورتِ حال پر بات چیت

وزیراعظم محمد نواز شریف نے پیر کی شب سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار،وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور ،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی موجود تھے۔ وزیراعظم خلیجی ممالک کے مابین پیدہ شدہ ہنگامی صورتحال کے تناظر میں دورہ کر رہے ہیں۔ اس سے پہلے وزیراعظم شاہی محل پہنچے تو سعودی فرمانروا نے مرکزی دروازے پر ان کا استقبال کیا۔

شاہ سلمان کی جانب سے وزیر اعظم اور ان کے وفد کے اعزاز میں افطار عشائیہ کا اہتمام کیا گیاہے۔

وزیراعظم کا مذکورہ دورہ سعودی عرب اور قطر کی تلخیاں کم کرنے کی کوشش ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب اور مصر سمیت 6 عرب ممالک نے قطر پر خطے کو غیر مستحکم کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے اس سے سفارتی تعلقات منقطع کررکھے ہیں۔ قطر کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے والے 6 عرب ممالک میں سعودی عرب، مصر، متحدہ عرب امارات، بحرین، لیبیا اور یمن شامل ہیں۔

وزیر اعظم نواز شریف سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کے بعد جدہ سے اسلام آباد کےلیے روانہ ہو گئے۔

وزیر اعظم نواز شریف اور سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے درمیان رائل پیلس جدہ میں ملاقات ہوئی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور مشیر خارجہ سرتاج عزیز بھی ملاقات میں موجود تھے۔

شاہ سلمان کی جانب سے وزیر اعظم اور ان کے وفد کے اعزاز میں افطار عشائیہ کا اہتمام کیا گیاہے۔

وزیراعظم کا مذکورہ دورہ سعودی عرب اور قطر کی تلخیاں کم کرنے کی کوشش ہے۔



متعللقہ خبریں