مغرب سےمذاکرات میں قومی مفادات کا تحفظ یقینی بنایا جائے:خامنہ آئی

ایرانی مذہبی پیشوا علی خامنہ آئی نے  صدر حسن روحانی سے کہا ہے کہ وہ عالمی سطح پر پاسبان انقلاب ا یران اور بسیج ملیشیا جیسی قوتوں  کے مفادات کا تحفظ کریں

751355
مغرب سےمذاکرات میں قومی مفادات کا تحفظ یقینی بنایا جائے:خامنہ آئی

ایرانی مذہبی پیشوا علی خامنہ آئی نے  صدر حسن روحانی سے کہا ہے کہ وہ  عالمی سطح پر پاسبان انقلاب ا یران اور بسیج ملیشیا جیسی قوتوں    کے مفادات کا تحفظ کریں ۔

 خامنہ آئی نے تہران میں  حکومت ایران  کے نمائندوں   سے خطاب کے دوران کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ     امریکہ،  القدس بریگیڈ اور ہماری فوج کے سپہ سالار قاسم سلیمانی سے خوش نہیں   اور ہوگابھی کیسے؟ مگر میں حکومت سے کہوں گا کہ وہ  ہمارے عسکری وقار  کےلیے  عالمی طاقتوں  سے کسی قسم کی  سودے بازی سے پرہیز کرے  اور  قومی مفادات کا تحفظ یقینی بنائے۔

 خامنہ آئی نے  ایران کے جوہری  پروگرام کے بارے میں  کہا کہ  ہماری  حکومت نے  اپنے  موقف میں لچک ضرور پیدا کی  مگر اس کے باوجود  امریکہ نے ہم سے  قومی مفادات پر   سمجھوتے  کےلیے مزید  زور ڈالا  جس پر اعتبار کرنا    خطرناک ہے ۔

یاد رہے کہ ایرانی میڈیا  میں  وزیر خارجہ  جواد ظریف   کے بارے میں  خبریں تھیں کہ انہوں نے  مغرب سے مذاکرات میں   پاسبان انقلاب ایران   کی سرگرمیوں پر سودے بازی کا ارتکاب کیا تھا جس کی انہوں نے سختی سے تردید کی تھی ۔

 



متعللقہ خبریں