کیمرون نے بھی  قطر کیساتھ سفارتی تعلقات منقطع کر دئیے

قطر کیساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے والے ممالک میں  کیمرون بھی شامل ہو گیا ہے ۔

748331
کیمرون نے بھی  قطر کیساتھ سفارتی تعلقات منقطع کر دئیے

 قطر کیساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے والے ممالک میں  کیمرون بھی شامل ہو گیا ہے ۔

 کیمرون نے سعودی عرب اور بحرین کیطرف سے دہشت گردی کی حمایت کے الزام  لگانے والے ملک قطر کیساتھ سفارتی تعلقات کو ختم کر دیا ہے ۔  سعودی خبر ایجنسی  کیمطابق کیمرون کے دارلحکومت مورونو میں موجود قطر کے سفارتخانے کو سفارتی تعلقات منقطع کرنے سے آگاہ کر  دیا گیا ہے ۔  اسطرح قطر کیساتھ تعلقات منقطع کرنے والے ممالک کی تعداد نو تک پہنچ گئی ہے ۔

دریں اثناء سینگال نے بھی قطر سے اپنے سفیر کو واپس بلاتے ہوئے  سعودی عرب، بحرین، متحدہ عرب امارات اور مصر کا ساتھ دینے کا  اعلان کیا ہے ۔

 یاد رہے کہ سعودی عرب، مصر، بحرین، متحدہ عرب امارات، یمن ،لیبیا اور مالدیپ نے قطر کیساتھ ہر طرح کے سفارتی تعلقات کو منقطع کرتے ہوئےاس ملک کے ساتھ  بحری اورفضائی حدود کو بند کر دیا تھا ۔  قطری سفارتکاروں کو ملک ترک کرنے کے لیے 24 گھنٹوں کی  اور قطری شہریوں کو 14 دن کی مہلت دی گئی تھی  ۔

دریں اثناء اردن نے قطر کیساتھ سفارتی تعلقات کو کم سطح پر لانے اور الجزیرہ ٹیلیویژن کے مقامی آفس کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ جبکہ مراکش شامی ہوائی کمپنی نے قطر کیساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے والے ممالک کو  براستہ دوحا پروازوں کو روک دیا ہے۔



متعللقہ خبریں