ایرانی صدارتی انتخابات،روحانی اور ریئسی کے درمیان سخت مقابلہ

ایرانی صدر حسن روحانی کو آج ہونے والے انتخابات میں قدامت پسند امیدوار ابراہیم رئیسی کے سخت مقابلے کا سامنا ہے

735367
ایرانی صدارتی انتخابات،روحانی اور ریئسی کے درمیان  سخت مقابلہ

ایرانی صدر حسن روحانی کو آج ہونے والے انتخابات میں قدامت پسند امیدوار ابراہیم رئیسی کے سخت مقابلے کا سامنا ہے۔

انتخابات میں تقریبا چھپن ملین ایرانی شہری ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں۔

 ایران کے مختلف شہروں میں قائم پولنگ اسٹیشنوں پر عوام کی بڑی تعداد ووٹ ڈالنے کی منتظر بتائی گئی ہے۔

 تہران میں ووٹ ڈالنے کے بعد آیت اللہ خامنہ ای نے عوام کو تلقین کی ہے کہ وہ ہر قیمت پر اپنا حقِ رائے دہی استعمال کریں۔

 رئیسی کو ایران  کے روحانی  لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی حمایت بھی حاصل ہے

۔ صدارتی انتخابات کے لیے ووٹ مقامی وقت کے مطابق شام چھ بجے تک ڈالے جا سکیں گے۔

 ڈالے گئے ووٹوں کی گنتی تقریباً نصف شب کے قریب شروع ہو گی اور انتخابی نتائج اگلے چوبیس گھنٹوں میں عام کر دیے جائیں گے۔



متعللقہ خبریں