موصل کے مغربی علاقے کا جزوی حصہ ہماری فوج کےقبضے میں ہے:حکومت عراق

صل آپریشن  کے کمانڈر جنرل عبدل امیر  یار اللہ نے بتایا ہے کہ  موصل کے مغربی علاقے  تانق کو مکمل طور پر  داعش سے پاک کر دیا ہے

720104
موصل کے مغربی علاقے کا جزوی حصہ ہماری فوج کےقبضے میں ہے:حکومت عراق

عراقی فوج  نے موصل کے مغربی علاقے پر  اپنا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔

 موصل آپریشن  کے کمانڈر جنرل عبدل امیر  یار اللہ نے بتایا ہے کہ  موصل کے مغربی علاقے  تانق کو مکمل طور پر  داعش سے پاک کر دیا ہے  ۔

 دریں اثنا ، شیعہ ملیشیا  حشد الشعبی  نے    بھی  کہا ہے کہ اس نے  موصل کے جنوبی علاقوں  کو داعش سے آزاد کروانےکےلیے  آپریشن  شروع کر دیا ہے ۔

 عراق کی مرکزی فوج  کا کہنا ہے کہ  موصل کے مغربی علاقوں کا 70 فیصد داعش سے پاک ہے  ۔

 یاد رہے کہ موصل کے مشرقی علاقے عراقی فوج کے قبضے میں ہیں جبکہ  فروری سے جاری آپریشن کے تحت مغربی علاقوں کو داعش سے پاک کروانے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔



متعللقہ خبریں