شام میں داعش کے خلاف حملے میں 10 شہری ہلاک

شامی حقوق انسانی  کے ابزرویٹری  ہاؤس  کی طرف  سے   جاری کردہ  اعلامیہ   کے مطابق  فضائی حملے میں  بوکے مال قصبے  کو ہدف بنایا  ہے

715300
شام میں داعش کے خلاف حملے میں 10 شہری ہلاک

مشرقی  شام میں  دہشت گرد تنظیم داعش کے  زیر قبضہ    قصبے پر  فضائی حملے میں 10 شہری ہلاک ہو گئے۔

مخالفین کے مطابق   یہ حملہ امریکی  قیادت کی اتحادی  قوتوں  کے طیاروں  نے کیا ہے۔

شامی حقوق انسانی  کے ابزرویٹری  ہاؤس  کی طرف  سے   جاری کردہ  اعلامیہ   کے مطابق  فضائی حملے میں  بوکے مال قصبے  کو ہدف بنایا  ہے۔

جس دوران  ہلاک  ہونے والوں میں بچے اور خواتین   بھی شامل ہیں،  جبکہ   تین دہشت گرد  بھی مارے گئے۔

مخالفین   کا کہنا ہے کہ  حملے میں  کم ازکم 4 عمارتیں زمین  بوس ہوئی ہیں  تو  بھاری تعداد میں   لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں۔

دوسری  جانب  شام  کی ترکی سے متصل  سرحدوں پر  مخالفین کے زیر کنٹرول  عدلیب اور حلب شہروں   پر بھی فضائی حملوں میں  بچوں کی اکثریت سمیت  15 شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔

مخالفین  کا کہنا  ہے کہ   یہ حملہ  روسی  طیاروں   نے   وکیوم   بموں کے ذریعے  کیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں