مشرقی آذربائیجان کا علاقہ شدید بارشوں اور سیلاب کی زد میں

کل   علی الصبح  شروع ہونے والی  موسلا دھار بارش سے   سیلاب   پیدا ہوا جس  کے اثرات سے مشرقی اور  مغربی آذربائیجان  صوبوں میں  17 جبکہ  صوبہ کردستان میں 5 افراد ہلاک ہو گئے

713281
مشرقی آذربائیجان کا علاقہ شدید بارشوں اور سیلاب کی زد میں

ایران کے مشرقی آذربائیجان    صوبے میں     موسلا  دھار بارشیں اور  سیلاب    22 افراد  کی ہلاکت  کا  موجب بنے ہیں۔

کل   علی الصبح  شروع ہونے والی  موسلا دھار بارش سے   سیلاب   پیدا ہوا جس  کے اثرات سے مشرقی اور  مغربی آذربائیجان  صوبوں میں  17 جبکہ  صوبہ کردستان میں 5 افراد ہلاک ہو گئے، 

ایران میں  سیلاب کی آفت سے ابتک  30 سے زائد افراد کے  لا پتہ ہونے   کی اطلاعات   ہیں تو ان  کی   اکثریت  کے سیلاب    کے پانی کو دیکھتے وقت    اس  کے زیر اثر آنے    کا بتایا گیا ہے۔

ایران  آفات  انتطامیہ کے صدر  اسماعیل نجار کا   نے ایک ٹیلی ویژن  پر    اعلان   کرتے ہوئے کہا ہے کہ  سیلاب اور بارشوں سے متاثرہ افراد  کے لیے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں،  انہوں نے عوام سے   نہروں اور دریاؤں کے کناروں سے دور رہنے کی   اپیل کی ہے۔

بتایا گیا  ہے کہ    سیلاب    سے   4 شہروں  سے منسلک  دیہاتوں اور قصبوں میں  وسیع پیمانے کی تباہ کاریاں ہوئی ہیں اور  بنیادی ڈھانچوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

 



متعللقہ خبریں