ایران پر عائد پابندیوں کے دورانیے میں ایک سال  کی توسیع

ایران میں 'انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزی' کی وجہ سے لاگو کی گئی پابندیوں کی مہلت کو 3 اپریل 2018تک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے: یورپی یونین کونسل

710774
ایران پر عائد پابندیوں کے دورانیے میں ایک سال  کی توسیع

یورپی یونین نے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی وجہ سے ایران پر لگائی گئی پابندیوں کے دورانیے میں ایک سال  کی توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔

یورپی یونین کونسل کی طرف سے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ  ایران میں 'انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزی' کی وجہ سے لاگو کی گئی پابندیوں کی مہلت کو 3 اپریل 2018تک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یورپی یونین کی ایران کے لئے پابندیوں کی فہرست میں ایک کمپنی اور 28 افراد شامل ہیں   کہ جن کے مالی اثاثے منجمد کر دئیے گئے ہیں اور ویزوں پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ ملک کے اندر دباو کے لئے استعمال کئے جا سکنے والے سامان اور  مانیٹرنگ ٹیکنالوجی کی برآمدات بھی ممنوع ہیں۔

یہ پابندیاں ابتدائی  طور پر سال 2011 میں ایران میں مظاہرین، صحافیوں اور انسانی حقوق کے علمبرداروں کو دباو میں رکھنے کی وجہ سے شروع کی گئی تھیں۔

تاہم جوہری پروگرام  کی وجہ سے ایران پر لاگو یورپی یونین  کی اقتصادی و مالیاتی پابندیاں تقریباً ختم ہونے کو ہیں۔



متعللقہ خبریں