بلجیم میں شام کی امداد کے لیے ساڑھے پانچ ارب یورو سے زائد کی رقوم فراہم کرنے کے وعدے

انسانی بنیادوں پر امداد کے نگران یورپی کمشنر کرسٹوس اسٹائی لیئنی دِیس نے بتایا کہ اس امداد کو رواں برس کے دوران شامی مہاجرین پر خرچ کیا جائے گا۔ ان کے مطابق یہ متاثر کن وعدے مضبوط یکجہتی کا ثبوت ہیں

707098
بلجیم میں شام کی امداد کے لیے ساڑھے پانچ ارب یورو سے زائد کی رقوم فراہم کرنے کے وعدے

شام جہاں پر خانہ جنگی اپنے زوروں پر ہے کے متاثرین کی امداد کے لیے  عالمی سطح پر کوششوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

بیلجیم میں شام کے موضوع پر ہونے والے ایک بین الاقوامی امدادی اجلاس میں شرکاء کی جانب سے ساڑھے پانچ ارب یورو سے زائد کی رقوم فراہم کرنے کے وعدے کیے گئے ہیں۔

انسانی بنیادوں پر امداد کے نگران یورپی کمشنر کرسٹوس اسٹائی لیئنی دِیس نے بتایا کہ اس امداد کو رواں برس کے دوران شامی مہاجرین پر خرچ کیا جائے گا۔ ان کے مطابق یہ متاثر کن وعدے مضبوط یکجہتی کا ثبوت ہیں۔

اس یورپی کمشنر کے بقول اس ایک روز اجلاس میں شامی تنازعے کا جلد از جلد سیاسی حل تلاش کرنے پر بھی زور دیا گیا۔ برسلز منعقدہ اجلاس میں ستّر سے زائد ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔



متعللقہ خبریں