کیمیائی حملے کے بعد شامی عوام محفوظ مقامات کی تلاش میں دربدر

علاقے میں گیس  پھیلنے کے بعد ہزاروں افراد زہریلی ہوا سے متاثر ہونے کے خطرے کی وجہ سے اپنے گھروں کو ترک کر رہے ہیں

706382
کیمیائی حملے کے بعد شامی عوام محفوظ مقامات کی تلاش میں دربدر

شام کے شہر ادلیب کے علاقے خان شیہون  میں بشار الاسد انتظامیہ کی طرف سے کیمیائی حملے کے بعد عوام نے علاقے کو ترک کرنا شروع کر دیا ہے۔

اسد انتظامیہ کی طرف سے کل ادلیب کے مرکز میں کئے گئے  کیمیائی حملے میں 100 سے زائد شہریوں کے ہلاک اور 500 سے زائد افراد   کےگیس سے متاثر ہونے کے بعد مقامی عوام  محفوظ مقامات کی تلاش میں ہے۔

علاقے میں گیس  پھیلنے کے بعد ہزاروں افراد زہریلی ہوا سے متاثر ہونے کے خطرے کی وجہ سے اپنے گھروں کو ترک کر رہے ہیں۔

علاقے کے عوام پہلے مرحلے میں خان شیہون کے جوار کے قصبوں میں اپنے عزیزوں کے گھروں میں منتقل ہو رہے ہیں۔

دوسری طرف  کثیر تعداد میں کنبے مخالفین کے زیر کنٹرول ادلیب کے زیادہ محفوظ مقامات کی طرف نقل مکانی کر رہے ہیں۔

بیسیوں کنبوں نے  خان شیہون سے تقریباً 70 کلو میٹر کے فاصلے پر شام اور ترکی  کی سرحد پر واقع کیمپ میں پناہ لے لی ہے۔



متعللقہ خبریں