شام: انتظامی فورسز کے فضائی حملوں میں 8 شہری ہلاک

ادلیب کے ضلعی مرکز میں انتظامی فورسز کی طرف سے کئے گئے فضائی آپریشنوں میں عورتوں اور بچوں سمیت 8 شہری ہلاک ہو گئے ہیں

694554
شام: انتظامی فورسز کے فضائی حملوں میں 8 شہری ہلاک

شام کے شمال مغربی علاقے ادلیب کے ضلعی مرکز میں انتظامی فورسز کی طرف سے کئے گئے فضائی آپریشنوں میں عورتوں اور بچوں سمیت 8 شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔

ادلیب شہری دفاع کے حکام میں سے یحییٰ آرجا کے مطابق  "بشار الاسد  کی انتظامیہ کے جنگی طیاروں نے ادلیب  کے شمال مغرب میں متنبی اسکوائر  اور عاقبہ درویش  علاقے  میں واقع اسٹیڈئیم  اور ثقافتی مرکز  پر بمباری کی۔

آرجا کے مطابق مذکورہ حملوں میں کثیر تعداد میں افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

بڑے پیمانے پر مادی نقصان کا سبب بننے والے حملوں کے بعد جائے وقوعہ پر کاروائیوں میں مصروف امدادی ٹیمیں ملبے تلے دبے شہریوں کو نکال رہی ہیں۔



متعللقہ خبریں