عراقی قوتوں اور نوجوانوں کو ایک چھت تلے جمع ہونا چاہیے، عراقی وزیر اعظم

ایک دور میں عراقی   اور کردی قوتوں کے درمیان جھڑپیں ہوا کرتی تھیں تو اب  پشمرگوں کے  شانہ بشانہ ہم  وطن کی بقا  کے لیے جنگ کر رہے ہیں

687216
عراقی قوتوں اور نوجوانوں کو ایک چھت تلے جمع ہونا چاہیے، عراقی وزیر اعظم

دداعراقی وزیر اعظم  حیدر العبادی    نے   ملک میں  مختلف سیاسی  گروہوں سے  منسلک  تمام تر نوجوانوں کو "قومی چھت تلے" یکجا ہونے کی اپیل کی ہے۔

عراقی وزیر اعظم  حیدر العبادی   نے سلیمانیہ  امریکن یونیورسٹی   کی  جانب سے   منعقدہ فورم  سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ " میں  سیکورٹی قوتوں کو یک  چھت  تلے    یکجا ہونے کی ا پیل کرتا ہوں ۔ سیاسی جماعتوں سے   وابستہ  قوتیں  نہیں ہونی چاہییں۔کردی بھائیوں کو بھی ان قوتوں   کی نمائندگی کرنے کے طور پر حرکت کرنی چاہیے۔ جس کو  یکجا ہوتے ہوئے   عنقریب  عملی جامہ  پہنایا جا سکتا ہے۔"

موصل کو داعش کے چنگل سے   نجات دلانے   کے لیے عراقی  علاقائی انتظامیہ سے منسلک    قوتوں  سے  تعاون   قائم کرنے کی  یاد دہانی کرانے والے عبادی کا کہنا تھا کہ "ایک دور میں عراقی   اور کردی قوتوں کے درمیان جھڑپیں ہوا کرتی تھیں تو اب  پشمرگوں کے  شانہ بشانہ ہم  وطن کی بقا  کے لیے جنگ کر رہے ہیں۔"

انہوں نے یہ  بھی کہا کہ  ہم ملک کے متنازعہ علاقوں  پر  مصالحت  و مفاہمت قائم کرتے ہوئے   ان میں امن و امان  کے قیام کے متمنی ہیں،   دہشت گرد تنظیم  داعش نے ملک کو 35 1  ارب ڈالر  کا نقصان پہنچایا ہے، موصل  عنقریب آزادی سے ہمکنار ہو جائیگا۔



متعللقہ خبریں