مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں یہودی بستیوں کے حوالے سے مشترکہ کمیشن کا قیام

دورہ امریکہ سے دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات میں مزید مضبوطی آنے کا ذکر کرنے والے اسرائیل وزیر اعظم نے مذکورہ کمیشن کے امور کے حوالے سے تفصیلات فراہم نہیں کیں

675812
مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں یہودی بستیوں کے حوالے سے مشترکہ کمیشن کا قیام

وزیر  اعظم  بنیامین نتن یاہو  کا کہنا ہے کہ  ان کے ملک اور  متحدہ  امریکہ  کے صدر ڈونلڈ  ٹرمپ  کی انتظامیہ  کے درمیان   دریائے اردن کے مغربی کنارے  میں   یہودی   رہائشی   عمارتوں    سے متعلق ایک مشترکہ کمیشن  قائم کیا جائیگا۔

اسرائیلی سرکاری ریڈیو  کی  خبر کے مطابق   کابینہ   کے اجلاس سے  خطاب کرنے والے  نتن یاہو نے   بتایا کہ   دورہ امریکہ کے دوران  نئے صدر ٹرمپ    سے ملاقات  میں    دونوں ملکوں کے درمیان  دریائے اردن کے مغربی کنارے   پر  تعمیر کردہ یہودی   رہائشی   کالونیوں  کی صورتحال کا جائزہ  لینے    والے    ایک مشترکہ   کمیشن  کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مقبوضہ  مشرقی القدس  میں    نئی عمارتوں کی تعمیر  ی  سرگرمیاں  جاری رہنے    کی وضاحت کرنے والے   نتن یاہو نے   بتایا کہ   انہوں نے دریائے اردن کے مغربی کنارے پر   عمارتوں کی تعمیرات   کے معاملے  پر امریکہ کے ساتھ  مصالحت قائم  کرنے کی کوشش کی ہے۔

دورہ امریکہ سے دونوں  ملکوں کے باہمی تعلقات   میں مزید  مضبوطی آنے  کا ذکر کرنے والے  اسرائیل وزیر اعظم نے   مذکورہ کمیشن  کے  امور کے حوالے سے تفصیلات فراہم نہیں  کیں۔

انہوں  نے مزید  بتایا کہ  "ایران   کے علاقائی  مفہوم  میں   سب سے بڑا خطرہ ہونے  پر "  امریکی   صدر   اور ہمارے درمیان  اتفاق رائے پایا جاتا ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں