رفاح سرحدی چوکی تین روز تک کھلی رہے گی، فلسطین
بتایا گیا ہے کہ تین دنوں تک اس سرحدی چوکی سے مریضوں، طالب علموں ، احکامہ کے حامل اور غیر ملکی پاسپورٹ کے حامل افراد کو گزرنے کی اجازت ہو گی۔
670317
مصری انتظامیہ نے رفاح سرحدی چوکی کو تین روز تک دو طرفہ طور پر کھول دیا ہے۔
غزہ کی وزارت ِ داخلہ سے منسلک سرحدی چوکیوں کے ادارے کی جانب سے جاری کردہ تحریری اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ اسرائیل کے زیر محاصرہ غزہ کی پٹی کے دنیا کے ساتھ رابطے کا واحد مقام رفاح سرحدی چوکی کو ہنگامی صورتحال کے لیے عارضی طور پر کھولا گیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ تین دنوں تک اس سرحدی چوکی سے مریضوں، طالب علموں ، احکامہ کے حامل اور غیر ملکی پاسپورٹ کے حامل افراد کو گزرنے کی اجازت ہو گی۔
خیال رہے کہ مصری انتظامیہ تین جولائی سن 2013 کی فوجی بغاوت کے بعد سے ابتک اس چوکی کو گاہے بگاہے قلیل مدت کے لیے کھولتی ہے۔