شام:حکومت اور مخالفین کےدرمیان قیدیوں کا تبادلہ

شامی حزب اختلاف  کے مطابق ، حامہ شہر میں حکومت اور مخالفین  کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ ہوا ہے

667710
شام:حکومت اور مخالفین کےدرمیان قیدیوں کا تبادلہ

شامی حزب اختلاف  کے مطابق ، حامہ شہر میں حکومت اور مخالفین  کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ ہوا ہے۔

 حزب اختلاف نے دو سال سے زیرحراست خواتین کی رہائی کے بدلے میں اسد انتظامیہ  کی جیلوں میں قید اپنے کارکنوں کو رہا کرایا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ  حزب اختلاف  کے ذرائع  کا کہنا ہے کہ حکومت اور حزب اختلاف  کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کی کارروائی  حامہ  کے نواحی علاقے میں قائم قلعہ المضیق میں کی گئی۔

یہ بھی  معلوم ہوا ہے کہ شامی حکومت کی جیلوں سے رہائی پانے والوں میں خاتون سماجی کارکن رشا شربتجی اور اس کے پانچ بچے بھی شامل ہیں جو گزشتہ پانچ سال سے قید تھے۔ علاوہ ازیں  دمشق، اس کے اطراف، ادلب، حلب اور دیر الزور سے تعلق رکھنے والے  مخالفین  نواز  کارکن بھی رہا کرائے گئے ہیں۔

قیدیوں کے تبادلے کا  یہ معاہدہ  شامی مخالفین  کے زیراہتمام اسیران کی رہائی کے لیے سرگرم ایک گروپ کی کوششوں سے عمل میں لایا گیا ہے ۔



متعللقہ خبریں