الاباب آپریشن میں دو ترک فوجی شہید

مسلح  افواج کے ہیڈ کوارٹر نے  169 دنوں سے جاری    فرات ڈھال کاروائی  کے  حوالے سے آگاہی  فراہم کی ہے

668021
الاباب آپریشن  میں دو  ترک فوجی شہید

ترک مسلح قوتوں کی قیادت میں  شامی  علاقے الا باب  میں  جاری آپریشنز میں  دو  فوجی شہید  جبکہ  15 معمولی   طور پر زخمی ہو گئے ہیں۔

ہونے والی جھڑپوں میں  داعش کے رکن  58  دہشت گردوں   بھی   ہلاک ہو گئے ہیں۔

علاقے میں  سٹریٹیجک  اہمیت کی حامل چوٹیو ں   پر شامی آزاد فوج نے قبضہ جما لیا ہے۔

مسلح  افواج کے ہیڈ کوارٹر نے  169 دنوں سے جاری    فرات ڈھال کاروائی  کے  حوالے سے آگاہی  فراہم کی ہے۔

جس  کے مطابق  بری قوتوں    کے توپ بردار  اور دیگر    دستوں     کی مدد سے   داعش  کے   189 اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

 دوسری جانب الا باب  کو مکمل طور پر  زیر  کنٹرول لینے    کے زیر مقصد  آپریشنز  تواتر سے جاری ہیں۔



متعللقہ خبریں