داعش کو اسلحہ حاشدی الشعبی سے وابستہ گروپ کرتا ہے: حکومت عراق

عراق میں  شیعہ ملیشیا  حاشدی الشعبی سے وابستہ ایک گروپ نے دعوی کیا ہے کہ   اس نے داعش کو اسلحہ فراہم کیا ہے

664678
داعش کو اسلحہ حاشدی الشعبی سے وابستہ گروپ کرتا ہے: حکومت عراق

عراق میں  شیعہ ملیشیا  حاشدی الشعبی سے وابستہ ایک گروپ نے دعوی کیا ہے کہ   اس نے داعش کو اسلحہ فراہم کیا ہے۔

 صوبہ صلاح الدین  کے  گورنر  احمد الجبوری  نے بیان میں کہا ہے کہ حاشدی الشعبی  غیر قانونی تجارت میں ملوث ہے  جس سے وابستہ ایک  گروپ  یازن الجبوری  نے اس بات کا اعتراف کیا ہے۔

 بیان میں کہا گیا کہ   غیر قانونی  تجارت کی  یہ سرگرمیاں  صرف غذائی مصنوعات تک ہی محدود نہیں رہیں  بلکہ اس کا دائرہ  اسلحہ،فوجی اور   گاڑیوں کے فاضل پرزہ جات  تک پھیل چکا ہے جس کے خریداروں میں داعش    سر فہرست ہے ۔

 واضح رہے کہ یاذن  الجبوری،  حاشدی الشعبی اور دیگر شیعہ سیاسی رہنماوں  سے   گہرے تعلقات کے حوالے سے مشہور  اور  عراقی پارلیمان  کے سنی حلقے قوۃ العراقیہ  المتحدہ  کے  رکن میشان  الجبوری کے صاحبزادے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں