عراق: بم حملے میں 3 افراد ہلاک 7 زخمی

حملہ، التلبیہ کے علاقے میں شہریوں  کی کثرت سے موجودگی کی جگہ پر پارک کی ہوئی، بم سے مسلح گاڑی کے ساتھ کیا گیا

657717
عراق: بم حملے میں 3 افراد ہلاک 7 زخمی

عراق کے دارالحکومت بغداد میں بم سے مسلح گاڑی سے حملے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہو گئے ہیں۔

حملہ، دارالحکومت  کے مشرق میں واقع التلبیہ کے علاقے میں شہریوں  کی کثرت سے موجودگی کی جگہ پر پارک کی ہوئی، بم سے مسلح گاڑی کے ساتھ کیا گیا۔

حملے کے بعد سکیورٹی فورسز نے واقعے سے متعلق تحقیقات کا آغاز کروا دیا ہے۔

ایک دوسرے حملے میں نامعلوم  مسلح گروپ  نے دیالا کے شمالی علاقے میں 3 پاور سپلائی کے ٹاوروں کو اڑا دیا ہے۔

کورہ طیب کے علاقے کو بجلی کی ترسیل کرنے والے ان ٹاوروں پر حملے کے نتیجے میں علاقے میں کثیر تعداد میں دیہات اندھیرے میں ڈوب گئے ہیں۔

خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ حملہ آور دہشت گرد تنظیم داعش کے رکن تھے۔



متعللقہ خبریں