مصر کی انقلابی کونسل کیطرف سے عوام سے مظاہرے کرنے کی اپیل

مصر کی انقلابی کونسل نے 25 جنوری انقلاب کی چھٹی سالگرہ کے موقع پر موجودہ حکومت پر دباؤ ڈالنے کے لیے عوام سے مظاہرے کرنے کی اپیل کی ہے ۔

656985
مصر کی انقلابی کونسل کیطرف سے عوام سے مظاہرے کرنے کی اپیل

 

مصر کی انقلابی کونسل نے 25 جنوری انقلاب کی چھٹی سالگرہ کے موقع پر موجودہ حکومت پر دباؤ ڈالنے کے لیے عوام سے مظاہرے کرنے کی اپیل کی ہے ۔

بیرون ملک مقیم مخالفین کی طرف سے قائم کردہ کونسل نے استنبول میں پریس کانفرنس  منعقد کی جس میں مصر کی پارلیمنٹ کے سابق پارلیمانی نمائندوں اور سیاستدانوں نے شرکت کی ۔اختتامی اعلامئیے میں  مصری عوام سے فوجی انقلاب کیخلاف پر امن مزاحمت شروع کرنے کے لیے سڑکوں پر نکل آنے کی اپیل کی گئی ہے ۔

کونسل کے سربراہ مہا اعظم نے اناطولیہ خبر ایجنسی کو بیان دیتے ہوئے  کہا ہے کہ مصر کے فوجی انقلاب کیساتھ سیاسی حل کی تلاش ڈکٹیٹر شپ کو اچھا دکھانے کے مترادف ہے ۔ حکومت کی پالیسیوں  پر عمل درآمد کو روکنے کا واحد حل چارہ انقلاب ہے ۔



متعللقہ خبریں