سعودی عرب، آستانہ میں متوقع مذاکرات کے ساتھ تعاون کرتا ہے

میں امید کرتا ہوں کہ دنیا ، دہشت گردی  کی پشت پناہی، بیلسٹک میزائل سمجھوتے کی خلاف ورزی اور علاقائی ممالک  کے داخلی معاملات میں دخل اندازی جیسے موضوعات میں ایران سے حساب لینے میں سنجیدگی سے کام لے گی ۔ عادل الجبیری

654105
سعودی عرب، آستانہ میں متوقع مذاکرات کے ساتھ تعاون کرتا ہے

سعودی عرب  کے وزیر خارجہ عادل الجبیری نے کہا ہے کہ سعودی عرب رواں مہینے میں قزاقستان کے دارالحکومت آستانہ میں متوقع مذاکرات کے ساتھ تعاون کرتا ہے۔

سوٹزرلینڈ  کے قصبے ڈیوس  میں منعقدہ 47 ویں عالمی اقتصادی فورم  اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جبیری نے کہا کہ سعودی عرب رواں مہینے آستانہ میں متوقع مذاکرات کی حمایت کرتا ہے۔

ایران کو دہشت گردی کے ساتھ تعاون کرنے  اور علاقائی ممالک کے داخلی  معاملات  میں مداخلت کا قصور وار ٹھہراتے ہوئے جبیری نے کہا کہ ایران کے 12 سال تک یورنئیم  کو افزودہ کرنے اور اسکے پاس اس طاقت کی موجودگی پر سعودی عرب اور دیگر متعدد ممالک کو اندیشوں کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا  اگر پوچھا جائے کہ کیا ہمیں بھروسہ  ہے کہ ایران نے جوہری اسلحہ بنانے کا تجربہ نہیں کیا؟ تو  میرے خیال میں ہم اس کا بھروسہ نہیں ہے۔

سعودی عرب  کے وزیر خارجہ عادل الجبیری نے کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ دنیا ، دہشت گردی  کی پشت پناہی، بیلسٹک میزائل سمجھوتے کی خلاف ورزی اور علاقائی ممالک  کے داخلی معاملات میں دخل اندازی جیسے موضوعات میں ایران سے حساب لینے میں سنجیدگی سے کام لے گی ۔



متعللقہ خبریں