مصر: جزائر مصر کی ملکیت  ہیں

زیریں عدالت کا جزائر کو سعودی عرب کے حوالے کرنے کا فیصلہ غیر قانونی  اور غلط ہے ۔ سپریم کورٹ

652930
مصر: جزائر مصر کی ملکیت  ہیں

مصر کی سپریم کورٹ نے  بحیرہ احمر کے جزائر صنافیر اور  طاغیہ کے جزائر  کو سعودی عرب کے حوالے کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

عدالت نے جاری کردہ حکم میں کہا ہے کہ  صنافیر اور طاغیہ کے جزائر مصر کی ملکیت  ہیں، حکومت نے  اس کی نفی میں کوئی دستاویز پیش نہیں کیں۔

عدالت نے کہا ہے کہ زیریں عدالت کا جزائر کو سعودی عرب کے حوالے کرنے کا فیصلہ غیر قانونی  اور غلط ہے ۔

توقع ہے کہ سیسی اس فیصلے کو کورٹ آف اپیل  میں لے کر جائیں گے۔

جزائر کو سعودی عرب کے حوالے کرنے سے متعلق قانونی بل تاحال مصر کی پارلیمنٹ میں منظوری کا منتظر ہے۔

سیسی نے گذشتہ سال  سعودی عرب کے ساتھ  جزائر کے بدلے میں امدادی پیکیج کا سمجھوتہ کیا تھا۔

تاہم شام کی وجہ سے  ریاض اور قاہرہ  کے درمیان تعلقات خراب ہو گئے  اور سعودی عرب نے یکم اکتوبر سے مصر کے لئے ریفائنڈ پیٹرول کی ترسیل بند کر دی تھی۔

تاہم سعودی عرب کا دعوی  ہے کہ جزائر اس کی ملکیت ہیں جنہیں 1950 میں تحفظ  اور دیکھ بھال کے لئے مصر  کے کنٹرول میں دیا گیا تھا۔



متعللقہ خبریں