اسرائیلی فوجیوں کا مہاجر کیمپ پر چھاپہ ایک فلسطینی ہلاک

اسرائیلی فوجیوں نے دریائے اردن کے مغربی کنارے کے شمال میں واقع مہاجر کیمپ پر  چھاپے کے دوران ایک فلسطینی کو ہلاک کر دیا

648218
اسرائیلی فوجیوں کا مہاجر کیمپ پر چھاپہ ایک فلسطینی ہلاک

اسرائیلی فوجیوں نے دریائے اردن کے مغربی کنارے کے شمال میں واقع مہاجر کیمپ پر  چھاپے کے دوران ایک فلسطینی کو ہلاک کر دیا ہے۔

فلسطین  عوامی پارٹی کے منتظمین میں سے خالد منصور کے بیان کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے صبح سویرے  فاریہ مہاجر کیمپ میں 32 سالہ محمد الصالح کے گھر  پر چھاپہ مارا۔

منصور کے مطابق گھر کی تلاشی کے دوران ہونے والی جھڑپ میں اسرائیلی فوجیوں نے صالح کو گولی مار دی اور زخمی فلسطینی کو طبّی امداد دینے کی بھی اجازت نہیں دی۔

اسرائیلی ریڈیو کے مطابق صالح نے فوجیوں پر چاقو سے حملہ کیا جس کی وجہ سے فوجیوں کی طرف سے اسے گولی  مار دی گئی ہے۔

اطلاع کے مطابق اس سے قبل صالح تین سال تک اسرائیلی جیلوں میں قید رہ چکا تھا۔



متعللقہ خبریں