یمن میں سرکاری افواج اور حوثی باغیوں کے درمیان  جنگ ، 68 افراد ہلاک 72 زخمی

یمن میں سرکاری افواج اور حوثی باغیوں کے درمیان گزشتہ 2 روز سے جاری لڑائی میں 68 افراد ہلاک اور 72 زخمی ہوگئےہیں ۔

646996
یمن میں سرکاری افواج اور حوثی باغیوں کے درمیان  جنگ ، 68 افراد ہلاک 72 زخمی

 

یمنی فورسز اور حوثی باغیوں کے درمیان گزشتہ 2 روز سے جاری لڑائی میں 68 افراد ہلاک اور 72 زخمی ہوگئےہیں ۔

یمن کی سرکاری افواج نے ہفتے کے روز آبنائے باب المندب کے علاقے ذباب میں حوثی باغیوں کے خلاف کاروائی کا آغاز کیا تھا۔ اس لڑائی میں اب تک 55 حوثی باغی ہلاک اور 72 زخمی ہوچکے ہیں۔ سکیورٹی فورسز نے حوثی باغیوں سے ایک اہم ساحلی ضلع کا قبضہ واگزار کرا لیا۔

 یمنی فوج کے جنرل فضل حسن نے بتایا کہ بحیرہ احمر کے ساحل پر واقع ضلع ذباب پر فوج کا کنٹرول ہو گیا ہے ۔دو روز سے جاری لڑائی میں ہلاک ہونے والے حوثی باغیوں کی تعداد 68 ہو گئی ہے ۔ضلع ذباب بحیرہ احمر کے انتہائی سٹریٹجک مقام باب المندب سے کچھ دور واقع ہے ۔ فوجی کاروائی میں خلیجی اتحاد نے بھی حصہ لیا۔ باغیوں کی جانب سے بچھائی گئی بارودی سرنگوں کی وجہ سے فورسز کو پیش قدمی میں مشکلات کا سامنا ہے۔



متعللقہ خبریں