بغداد میں سال کے آخری دن بھی خون کی ہولی

ابتدائی معلومات کے مطابق ایک بازار  میں دو بم حملوں کے نتیجے میں   31 افراد  ہلاک جبکہ   50 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں

641446
بغداد میں سال کے آخری دن بھی خون کی ہولی

عراقی دارلحکومت بغداد نے دن کا آغاز ایک  بم حملے سے کیا ہے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق ایک بازار  میں دو بم حملوں کے نتیجے میں  31 افراد  ہلاک جبکہ   50 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔

یہ حملے الا سناک محلے   میں   کیے گئے جہاں  کئی دکانیں موجود ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ حملوں میں سے ایک   خود کش حملہ ،جبکہ دوسرا  حملہ  کار بم  دھماکہ تھا۔

ان حملوں کی ذمہ داری تا حال کسی نے قبول نہیں  کی۔



متعللقہ خبریں