ترکی، روس اور ایران کے وزرائے خارجہ کا اجلاس کل منعقد ہو رہا ہے

شامی فریقین  کا میز پر آنا اور پائیدار فائر بندی کو یقینی  بنانے، بعض انسانی مسائل کو حل کرنے اور ان کے سیاسی حل تلاش کرنے  جیسے موضوعات پر اتفاق رائے  کرنا ضروری ہے

633446
ترکی، روس اور ایران کے وزرائے خارجہ کا اجلاس کل منعقد ہو رہا ہے

ترکی، روس اور ایران کے وزرائے خارجہ  کے 27 دسمبر کو متوقع شامی سربراہی اجلاس کو  کل منعقد کرنے کا فیصلہ کیا  گیا ہے۔

روس کے نائب وزیر خارجہ میخائل بوگڈانوف   نے کل ماسکو میں ترکی ، روس اور ایران کے وزرائے خارجہ کے مذاکرات کی میز پر آنے کی تصدیق کی ہے۔

بوگڈانوف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سہہ فریقی سربراہی اجلاس 20 دسمبر کو ماسکو میں منعقد ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ "روس کے وزیر خارجہ  سرگے لاوروف نے  اپنے ترک اور ایرانی ہم منصب کے ساتھ ٹیلی فونک مذاکرات کئے  ہیں"۔

بوگڈانوف نے کہا کہ سہہ فریقی فارمیٹ میں سب سے پہلے شام اور اس کے اطراف کے موضوعات  اور صورتحال  پر بات چیت کرنے کی ضرورت ہے۔

روس کے نائب وزیر خارجہ میخائل بوگڈانوف    نے کہا کہ شامی فریقین  کا میز پر آنا اور پائیدار فائر بندی کو یقینی  بنانے، بعض انسانی مسائل کو حل کرنے اور ان کے سیاسی حل تلاش کرنے  جیسے موضوعات پر اتفاق رائے  کرنا ضروری ہے، اس کے لئے ہمارے ہاتھ میں ایک بنیاد موجود ہے اور وہ بنیاد اقوام متحدہ  کا 2254 نمبر کا فیصلہ ہے۔



متعللقہ خبریں