شام : حلب سے شہریوں کے  انخلاء کا کام  جاری

نصف شب سے لے کر اب تک تقریباً 3 ہزار 500 افراد کو علاقے سے نکالا جا چکا ہے

633404
شام : حلب سے شہریوں کے  انخلاء کا کام  جاری

شام میں انتظامی فورسز کے زیر محاصرہ علاقے حلب سے شہریوں کے  انخلاء کا کام  جاری ہے۔

شامی انسانی حقوق مانیٹرنگ ہوم  کے جاری کردہ بیان کے مطابق نصف شب سے لے کر اب تک تقریباً 3 ہزار 500 افراد کو علاقے سے نکالا جا چکا ہے۔

حلب  کے انتظامیہ کے زیر کنٹرول علاقے سے نکالے جانے والے  شہری مخالفین  کے زیر کنٹرول راشدین کے علاقے میں واقع مرکز میں پہنچ گئے ہیں۔

شام کے سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق بھی مخالفین کے زیر محاصرہ علاقوں فووا اور کیفرایا سے نکالے جانے والے افراد کو لے جانے والی بسیں حلب پہنچ گئی ہیں۔

ٹیلی ویژن نے کچھ دیر قبل  ، حلب کے مشرق سے مخالفین اور شہریوں  کے انخلاء کو دوسرے اعلان تک روکے جانے کا اعلان کیا تھا۔

اس فیصلے کی وجہ کے طور پر مخالفین کے زیر کنٹرول  دیہاتوں فووا اور کیفرایا  میں انخلاء   کے لئے جانے والی  بسوں کو نذرِ آتش کئے جانے کو دکھایا گیا تھا۔

تاہم اس بیان سے فوراً بعد ٹیلی ویژن نے کہا کہ ترکی اور روس کی ثالثی میں طے پانے والے اتفاق رائے کو  مخالفین اور انتظامی  فورسز  نے  عملی شکل دینا شروع کر دیا ہے۔

مذکورہ اتفاق رائے کے مطابق انتظامیہ کے زیر محاصرہ مشرقی حلب کے تمام شہریوں  اور مادایا اور زبیدانی  سے ہزاروں افراد کو نکالا جائے گا۔

مخالفین کے زیر  محاصرہ  علاقوں فووا اور کیفرایا  سے 4 ہزار افراد کو انتظامیہ کے زیر کنٹرول علاقوں میں بھیجا جائے گا۔



متعللقہ خبریں