عراق: فلوجہ میں بم حملہ

زخمیوں کو علاقے کے ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے اور ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خطرہ ظاہر کیا جا رہا ہے

632916
عراق: فلوجہ میں بم حملہ

عراق کے صوبہ عنبر کےعلاقے فلوجہ میں بم سے مسلح گاڑی کے حملے کے نتیجے میں 2 شہری ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے ہیں۔

زخمیوں کو علاقے کے ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے اور ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خطرہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

عنبر کے پولیس ڈائریکٹر کیپٹن احمد الدلیمی کے بیان کے مطابق حملہ فلوجہ کے مغربی علاقے الحلابسہ میں پیٹرول اسٹیشن کے قریب بم سے مسلح گاڑی سے کیا گیا۔

واضح رہے کہ چند ماہ قبل عراقی فوج کے دہشت گرد تنظیم داعش سے چھڑائے گئے علاقے فلوجہ میں حالیہ دنوں میں خود کش حملے کئے جا رہے ہیں۔



متعللقہ خبریں