سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فروخت محدود کی جائے گی : امریکہ

یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف کاروائی کے دوران بڑے پیمانے بے گناہ شہریوں کی ہلاکت کی خبروں پر امریکی حکومت نے سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فروخت روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔

630136

امریکی حکومت نے یمن میں بڑے پیمانے پر جانی نقصان کے باعث سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فروخت روکنے اور محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے.

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کو اب گائیڈڈ ہتھیار فراہم نہیں کیے جائیں گے تاہم امریکی فوج سعودی فضائیہ کو مستقبل میں ٹریننگ بھی فراہم کرے گی تاکہ وہ شہری آبادی والے علاقوں میں موجود دہشت گردوں کو صحیح طریقے سے نشانہ بناسکے۔

باراک اوباما انتظامیہ اس وقت سعودی حکومت سے انتہائی مایوس ہے کیونکہ یمن میں جاری سعودی عرب کی سربراہی میں فوجی اتحاد کے حملوں میں بڑے پیمانے میں عام شہری مارے گئے ہیں اور اس کے علاوہ یمن میں انسانی بحران اور غذا کی قلت سمیت دیگر مسائل میں اضافہ ہوگیا ہے۔

متعللقہ خبریں