مصر: کلیسا میں دھماکہ 25 افراد ہلاک

قاہرہ کے مشرقی علاقے عباسیہ میں واقع عزیز مارک کتھیڈرل  میں دھماکے کے نتیجے میں 25 افراد ہلاک 31 زخمی

628158
مصر: کلیسا میں دھماکہ 25 افراد ہلاک

مصر کے دارالحکومت قاہرہ کے مشرقی علاقے عباسیہ میں واقع عزیز مارک کتھیڈرل  میں دھماکے کے نتیجے میں 25 افراد ہلاک  ہو گئے ہیں۔

قبطیوں کے اس کتھیڈرل میں دھماکے میں 31 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

مصر کےسرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق دھماکے میں ہلاک ہونے والوں کی اکثریت بچوں اور عورتوں پر مشتمل ہے۔

واضح رہے کہ مصر کی 90 ملین آبادی میں 10 فیصد قبطیوں پر مشتمل ہے۔



متعللقہ خبریں