یمن میں سرکاری افواج اور باغیوں کے مابین شدید جھڑپیں ، 50 سے زائد افراد ہلاک

یمن کے جنوب اور مغربی علاقوں میں حکومتی فورسز اور باغیوں کے مابین شدید جھڑپوں کے دوران 50 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔

612447
یمن میں سرکاری افواج اور باغیوں کے مابین شدید جھڑپیں ، 50 سے زائد افراد ہلاک

 

یمن کے جنوب اور مغربی علاقوں میں حکومتی فورسز اور باغیوں کے مابین شدید جھڑپوں کے دوران 50 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے جس سے یمن میں امن کیلئے کی جانے والی کوششوں کو شدید جھٹکا لگا ہے۔

سعودی عرب کی سرحد کے قریب صدر عبد الربہ منصور ہادی کی حامی فورسز اور شیعہ حوثی ملیشیا کے مابین شدید جھڑپ ہوئی ہیں۔یمنی فورسز نے جنوب مغربی علاقے میں ساحلی قصبہ میدی اور قریبی ہرادھ میں باغیوں سے علاقوں کا قبضہ چھڑانے کے لیے شدید حملے کیے ہیں۔ ان جھڑپوں کے دوران حکومتی فورسز کے 15 اہلکار اور باغیوں کے 23 جنگجو مارے گئے ہیں ۔

یمنی فوج  نے اعلان کیا ہے کہ ہماری افواج  سعودی عسکری اتحاد کی مدد سے باغیوں کو علاقے سے نکالنے تک آپریشن جاری رکھیں گی۔ وسطی شہر تعز میں بھی جھڑپوں کے دوران 9 باغی اور 4 فوجی اہلکار مارے گئے ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق ان شورش زدہ علاقوں میں شدید جھڑپیں جاری ہیں اور دھماکوں کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں۔

 دریں اثنا  ،سعودی عرب کی قیادت میں یمن میں آئینی حکومت کی بحالی کیلئے سرگرم عرب اتحادی فوج نے یمن کی الحدیدہ بندرگاہ کے قریب دو مشتبہ اسلحہ بردار کشتیاں پکڑ لیں جن میں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔ اتحادی فوج کے مطابق یہ اسلحہ اور گولہ بارود یمنی باغیوں تک پہنچانے کی کوشش کی جا رہی تھی۔

ذرائع کے مطابق عرب اتحادی فوج کے ہیلی کاپٹروں نے یمن کے ساحل سمندر میں مانیٹرنگ کے دوران دو کشتیوں کو تیزی کے ساتھ الحدیدہ بندرگاہ کی طرف بڑھتے دیکھا تو انہیں روکنے کے لیے ان پر انتباہی فائرنگ کی ۔فائرنگ کے بعد دونوں کشتیاں سمندر ہی میں رک گئیں۔ اتحادی فوج کے اہلکاروں نے دونوں کشتیوں پر لادے گئے سامان کی تلاشی لی جس میں اسلحہ اور گولہ بارود کے ساتھ جدید مواصلاتی الات بھی قبضے میں لیے گئے ہیں۔



متعللقہ خبریں