شام میں اسد انتظامیہ اور روسی طیاروں کے حملوں میں متعدد افراد ہلاک
دمشق میں اسد انتظامیہ کی قوتوں کے ایک کنڈر گارٹن پر حملے سے 8 بچے ہلاک اور 15 زخمی ہو گئے
605303
شام کے دارالحکومت دمشق میں اسد انتظامیہ کی قوتوں کے ایک کنڈر گارٹن پر حملے سے 8 بچے ہلاک اور 15 زخمی ہو گئے۔
توپ کا گولہ اسکول کے باغیچے میں بریک کے دوران آن گرا۔
زخمیوں کو فی الفور زیر علاج لے لیا گیا ہے۔
ادھر روسی طیاروں کی حلب کے مغربی مضافاتی علاقوں میں بمباری کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور بھاری تعداد میں زخمی ہو گئے ہیں۔