عراق: موصل میں پیش قدمی جاری ،جنگ فیصلہ کن مرحلے میں

سترہ اکتوبر سے عراقی فوج  اور اتحادی ممالک کے تعاون سے عراق کے شمالی شہر موصل میں داعش کے خلاف جاری فوجی آپریشن میں پیش قدمی جاری ہے

603426
عراق: موصل میں پیش قدمی جاری ،جنگ فیصلہ کن مرحلے میں

سترہ اکتوبر سے عراقی فوج  اور اتحادی ممالک کے تعاون سے عراق کے شمالی شہر موصل میں داعش کے خلاف جاری فوجی آپریشن میں پیش قدمی جاری ہے۔

 اطلاعات کے مطابق عراقی فوج، شہر کے مشرقی محاذ سے پیش قدمی کرتے ہوئے تیزی کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے۔

گزشتہ  روز ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فوج موصل آپریشن کے فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوچکی ہے۔ موصل میں داعش کے اہم مراکزکا کئی اطراف سے گھیراؤ شروع کیا گیا ہے۔

 اتحادی ممالک کے جنگی طیاروں کی مدد سے دہشت گردوں کے کئی  ٹھکانے  اور بارود سے بھری گاڑیوں کو تباہ اور کثیر  تعداد میں دہشت گرد جنگجوؤں کو ہلاک کیا گیا ہے۔

عراق کے عسکری ذرائع  کاکہنا ہے کہ مشرقی موصل سے انسداد دہشت گردی  کی قوتوں  نے پیش قدمی کرتے ہوئے  الکرامہ  قصبے کو مقامی آبادی سے خالی کرالیا ہے تاکہ داعش کے ٹھکانوں پر بڑے پیمانے پر فضائی حملے کیے جا سکیں۔

الکرامہ کے قریب عراقی فوج نے الانتصار  نامی بستی  کا کنٹرول سنبھال لیا ہے جبکہ شہر کے جنوب مغربی محاذ سے بھی عراقی فوج  نے  کئی دیہات آزاد کرالیے ہیں۔



متعللقہ خبریں