غزہ کی پٹّی پر مچھلی کے شکار  کے علاقے کو 6 بحری میل سے بڑھا کر 9 بحری میل کر دیا

فیصلے کا اطلاق 31 اکتوبر سے شروع ہو گا اور ایک ماہ تک جاری رہے گا، یہ منظوری فلسطین کی وزارت شہری امور کی طرف سے مستقل مطالبات کے نتیجے میں دی گئی ہے۔ محمد المقدمہ

597372
غزہ کی پٹّی پر مچھلی کے شکار  کے علاقے کو 6 بحری میل سے بڑھا کر 9 بحری میل کر دیا

اسرائیل نے غزہ کی پٹّی پر مچھلی کے شکار  کے علاقے کو 6 بحری میل سے بڑھا کر 9 بحری میل کر نے کی منظوری دے دی ہے۔

فلسطین کی وزارت شہری امور کے پریس ڈائریکٹر محمد المقدمہ نے کہا ہے کہ مچھلی کے شکار کے علاقے کو  6 بحری میل سے بڑھا کر 9 بحری میل کرنے کے موضوع پر ہم نے اسرائیلی حکام سے منظوری لی ہے۔

محمد المقدمہ نے کہا کہ مذکورہ فیصلے کا اطلاق 31 اکتوبر سے شروع ہو گا اور ایک ماہ تک جاری رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ منظوری فلسطین کی وزارت شہری امور کی طرف سے مستقل مطالبات کے نتیجے میں دی گئی ہے۔

دوسری طرف غزہ کی پٹّی  کے فلسطینی مچھیروں کی یونین کے سربراہ نظار آیاش نے کہا ہے کہ غزہ میں شکار کے علاقے میں توسیع سے متعلق ہمیں کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔

اسرائیل کے سرکاری ریڈیو پر اس سے قبل نشر ہونے والی ایک خبر میں کہا گیا تھا کہ غزہ میں مچھلی کے شکار کے فاصلے کو 6 بحری میل سے بڑھا کر 9 بحری میل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں